سرگودھا (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے ترکی کی معاونت سے سرگودھا، چنیوٹ، فیصل آباد اور کالاباغ میں لوہے اور دیگر معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے خصوصی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی اور ترک ماہرین کی اعلیٰ سطح کی ٹیم جائزہ لے کر مقامات کا تعین کرے گی، ان علاقوں میں وسیع پیمانے پر لوہے کے علاوہ دیگر قیمتی دھاتوں کی موجودگی کے شواہد
ملے ہیں۔ محکمہ معدنیات کے ماہرین کی ابتدائی معلومات کے بعد ذخائر کو نکالنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ماہرین کی ٹیم جلد دورہ کرکے مختلف مقامات کا جائزہ لے گی۔ جنرل منیجر آپریشن ٹیکنیکل پنجاب منرلز ڈیپارٹمنٹ اشفاق جاوید کی جانب سے ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیم کی آمد کے حوالے سے اقدامات اٹھا کر جلد رپورٹ ارسال کی جائے۔