بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پیسہ زیادہ آ جائے تو دماغ خراب ہو جاتا ہے، کراچی کرکٹ سٹیڈیم میں 5 ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر آنے والے 5 سو روپے کی ٹکٹ لینے والے شائقین کرکٹ کو کیا کہتے رہے؟ انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انتہائی افسوسناک صورتحال دیکھنے میں آئی جب پانچ ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر آنے والے ایک شخص نے پانچ سو روپے ٹکٹ والے کرکٹ شائقین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاباش غریبو، شاباش غریبو۔

پاکستان میں جاری وی آئی پی کلچر کے خلاف لوگوں نے آوازیں بلند کرنا شروع کی ہوئی ہیں لیکن بعض لوگ ایسے بھی یہاں موجود ہے جو اس وی آئی پی کلچر کو ختم نہیں کرنا چاہتے اور آئے روز اپنی امارت کے بل بوتے پر دوسروں کی تضحیک کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھنے آیا، جب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جاری تھا، اس ویڈیو میں 5000 روپے والی ٹکٹ خریدنے والا شخص 500 روپے والی ٹکٹ خریدنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے ’’شاباش غریبو، شاباش غریبو‘‘ کہہ رہا ہے، اس کے علاوہ ایک اور شرمناک بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ بیٹے ہوئے لوگ بھی اس پر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر اس شخص پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ کوئی شخص امیر اور غریب پیسوں سے نہیں بلکہ اپنے اخلاق اور کردار کی وجہ سے ہوتا ہے۔  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران انتہائی افسوسناک صورتحال دیکھنے میں آئی جب پانچ ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر آنے والے ایک شخص نے پانچ سو روپے ٹکٹ والے کرکٹ شائقین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاباش غریبو، شاباش غریبو۔ پاکستان میں جاری وی آئی پی کلچر کے خلاف لوگوں نے آوازیں بلند کرنا شروع کی ہوئی ہیں لیکن بعض لوگ ایسے بھی یہاں موجود ہے جو اس وی آئی پی کلچر کو ختم نہیں کرنا چاہتے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…