اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سمندر پارپاکستانیوں کو حق رائے دہی کی فراہمی کے حوالے سے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ کرنے پر چیف جسٹس کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی ترین قومی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دہی کی فراہمی یقینی بنانے پر چیف جسٹس مبارکباد کے مستحق ہیں۔