پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار اثاثہ جات کیس،منصوررضا کے وکیل صدر ہائیکورٹ بارجاوید اکبر کی جج محمدبشیر سے شدید بدتمیزی،احاطہ عدالت میں ہی قانون کی دھجیاں اُڑا دیں

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) احتساب عدالت نے سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ضمنی ریفرنس میں شامل شریک ملزم کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت (کل)5اپریل تک ملتوی کر دی ہے ۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سینیٹر اسحاق ڈار کیخلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ضمنی ریفرنس کی سماعت کی ۔اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر جاوید اکبر شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ وہ ملزم منصور رضا کے وکیل ہیں اور

انہیں التواء چاہئے۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ آپ آرام سے بات کریں اور اپنا وکالت نامہ دیں جس پر جاوید اکبر شاہ سیخ پا ہوگئے اور کہاآپ کیا مجھے گولی مار دیں گے یہ کہہ کر وہ اپنا وکالت نامہ پھینک کر چلے گئے۔ ۔عدالت نے ملزم منصور رضا رضوی کی طلبی کیلئے 3 بار آواز لگوائی لیکن ملزم پیش نہ ہواجس پر عدالت نے ملزم منصور رضا رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار جاویداکبر شاہ کو بھی تلخ کلامی کرنے پرشوکاز نوٹس جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…