پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

ہائیکورٹ نے داتا دربار پر لکھے گئے کلمے کا عکس زمین پر پڑنے سے بے حرمتی کا معاملہ پرفیصلہ سنادیا، بڑا حکم جاری ‎

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے دربار پر لکھے گئے کلمے کا عکس زمین پر پڑنے سے ہونے والی بے حرمتی کے معاملہ پر ایڈووکیٹ جنرل ،وزیر مذہبی امور اور ڈائریکٹر اوقاف پر مشتمل کمیشن تشکیل دے دیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے

مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے داتا دربار پر کلمے کی جگہ تبدیل کرنے یا کلمے کا عکس ختم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی ۔درخواست شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور محکمہ اوقاف کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ داتا دربار میں لکھے گئے کلمے کو روشنیوں سے ظاہر کیا گیا ہے،کلمے پر روشنی پڑنے سے فرش پر بننے والے عکس سے بے حرمتی ہو رہی ہے ،محکمہ اوقاف کو کلمے کی جگہ تبدیل کرنے یا عکس ختم کرنے کے لیے درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہوئی ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ محکمہ اوقاف کو کلمے کی جگہ تبدیل کرنے یا روشنیوں سے پیدا ہونے والے عکس کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل ،وزیر مذہبی امور اور ڈائریکٹر اوقاف پر مشتمل کمیشن تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن داتا دربار کے مزار کا دورہ کرے اور کلمے کا عکس ختم کرنے کے لیے اقدامات کر کے عملدرآمد رپورٹ عدالت میں پیش کرے ۔عدالت نے درخواست گزار کو درخواست سے وزیراعلیٰ پنجاب کا نام بطور فریق ہٹانے کا حکم دیدیا ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…