اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احتجاج کیلئے مینار پاکستان مختص کرنے اور اسے برطانیہ کےہائیڈ پارک کی طرز کا قرار دینے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے فل بنچ کو بھجوا دی ۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج کیلئے مینار پاکستان مختص کرنے اور اسے برطانیہ کےہائیڈ پارک کی طرز کا قرار دینے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے فل بنچ کو بھجوا دی ہے ، جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست فل بنچ کو بھجوانے سے متعلق کہا ہے کہ فل بنچ
اس نوعیت کی درخواست پر سماعت کر رہ اہے اس لئے یہ درخواست بھی فل بنچ کے سامنےپیش کی جائے۔ درخواست گزار نے اس درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور کی مال روڈ پر احتجاج سے کاروبار زندگی مفلوج ہوجاتی ہی۔ مال روڈ نہ صرف کاروباری مرکز ہے بلکہ سرکاری دفتر بھی مال روڈ اور اسے ملحقہ سڑکوں پر واقع ہیںجبکہ لاہور ہائیکورٹ بھی مال روڈ پر احتجاج پر پابندی لگاچکی ہے جس پرعمل نہیں ہو رہالہٰذا لندن کی طرح احتجاج کیلئے ہائیڈ پارک کا درجہ دیا جائے ۔