اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 7سال بعد گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئیں ، ان کے ہمراہ ان کے والد ، والدہ اور بھائی بھی تھے ، اپنے مختصر کے خاندان کے ہمراہ وہ پاکستان کے دورے کے موقع پر اپنے آبائی علاقے سوات بھی گئیں ۔
ملالہ یوسفزئی کی اچانک پاکستان آمد کے حوالے سے کئی چہ میگوئیاں جاری ہیں ۔ اپنی اچانک پاکستان آمد کے بارے میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ پاکستان پُرامن ہے،پیغام دینا تھا کہ پاکستانی دہشت گردی کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔