اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس‘ اجلاس میں ماہ رمضان کے دوران لوڈمینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا‘ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں سحر و افطار کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ منگل کو وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا یہ اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر برائے
توانائی سردار اویس احمد لغاری‘ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی کے شعبہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اگلے چند ماہ کیلئے لوڈمینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں سحر و افطار کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی اجلاس میں رمضان کے دوران لوڈمینجمنٹ پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔