منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پشاور آئیں آپ کو ’’چرسی ہوٹل‘‘ سے کھانا کھلائیں گے ،فواد چوہدری نے لائیو پروگرام میں مائزہ حمید کو دعوت دیدی،پھر کامران شاہد اور فواد کے درمیان وہ کچھ ہوا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

datetime 3  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام کے دوران چرسی ہوٹل میں آنے کی دعوت نے میزبان کو پریشان کردیا، نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے  کہا کہ ہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے سکینڈلز کی بات کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے 40 ارب روپے کے صرف اشتہارات ہی دیئے ہیں تو ان کی میڈیا ہیڈلنگ بہت مختلف ہے۔مائزہ حمید کہہ رہی ہیں کہ ہم کرپٹ ہیں، ہم بڑے پراجیکٹس بناتے ہیں

تاکہ ہم پیسے بنا سکیں۔اب آپ بھی لاہور میں ہیں اور میں بھی لاہور میں ہوں، انہوں نے چار بلین ڈالر لاہور پر خرچ کیا اور آپ چینل کے دفتر سے نکل کر ڈی ایچ اے نہیں جا سکتے۔ یہ ان کی پلاننگ کا حال ہے، اس پر مائزہ حمید نے کہا کہ آپ نے پشاور میں کیا کچھ کیا ہے کہ جس کا اشتہار بھی دے سکیں، اس کے بارے میں بھی بتا دیں تو فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” آپ پشاور تشریف لائیں آپ کو(چرسی ہوٹل)سے کھانا کھلائیں گے، آپ کو پشاور دکھائیں گے، ہسپتال اور سکول دکھائیں گے، آپ ہمت کریں اور لاہور سے نکلنے والی بنیں اور آئیں۔اسی طرح نواز شریف اور مریم بی بی سے کہیں کہ ہیلی کاپٹر پر نہ جائیں بلکہ سڑکوں پر جائیں اور ہسپتالوں کو دیکھتے جائیں۔فواد چوہدری کی جانب سے چرسی ہوٹل کا نام لینے پر کامران شاہد بھی تجسس کا شکار ہو گئے اور کہا کہ میرا آپ سے بڑا سنجیدہ سوال ہے کہ چرسی ہوٹل میں کیا ملتا ہے؟ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ چرسی ہوٹل پشاور کا بہت مشہور ہوٹل ہے جہاں تکے، نمکین کڑاہی اور اسی طرح کی کھانے پینے والی چیزیں ملتی ہیں۔کامران شاہد نے کہا کہ میں تو پریشان ہی ہو گیا تھا کہ کہیں آپ نے ایسی ویسی جگہ پر آنے کی دعوت نہ دیدی ہو جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کا ارادہ کچھ اور تھا لیکن بدقسمتی سے وہاں سے صرف کھانا ہی ملتا ہے تو کامران شاہد نے کہا کہ میرا تو ایسا کوئی شوق ہی نہیں ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…