اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ائیرہوسٹسز کے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی ہوائی جہاز میں تصاویر ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں بھی زیر بحث آیا اور تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان نعیم بخاری نے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کے سامنے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کہا کہ مجھے آپ کی اس تصویر پر اعتراض ہے جس پر چیف جسٹس نے نہایت خوشگوار موڈ میں ریمارکس دئیے کہ
پ تصویر پر کیوںجل رہے ہیں؟ویسے آپ کا جلنے کا حق بھی بنتا ہے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ یہ تو پھر وکلا کا حق مارنے والی بات ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بعض اوقات بیٹیوں کو انکار نہیں کیا جا سکتا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران کراچی گئے تھے او رکراچی سے واپس اسلام آباد روانگی کے وقت خواتین فضائی میزبانوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے ہمراہ تصاویر بنوائی تھیں جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔