اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کو تیل سپلائی کرنے والی لائن سے کروڑوں کا تیل چوری، چار تھانوں کے ایس ایچ او معطل، ایس ایس پی شکارپور کے خلاف آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ سے پنجاب کو تیل فراہم کرنے والی پارکو لائن سے شکارپور کے قریب کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری کرایا جا رہا ہے جس کی مالیت 50 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے جس میں ملوث چار تھانوں کے ایس ایچ او لوڈرا تھانہ
امداد چانڈيو ایس ایچ او رحیم آباد تھانہ امتیاز کھاوڑ انسپکٹر سردار چانڈيو اور ایس ایچ او محمود آباد تھانہ وکیل جعفری کو معطل کر کے ڈی آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے اور چارج شیٹ تیار کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کرنے والے ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے آئی جی سندھ کو پیش کردہ اپنی رپورٹ میں ایس ایس پی شکارپور کو بھی سارے معاملے میں ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔