لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ہمت ہاردی، صوبہ پنجاب میں ن لیگ کوشکست دینا مشکل کام ہے ، بڑا اعتراف کرلیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی پنجاب میں مقبولیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن ایک بڑی سیاسی طاقت ہے اور اسے شکست دینا مشکل کام ہے ، قومی اخبار
کو انٹرویو کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ پنجاب میں نواز شریف کی مقبولیت کی جڑیں گہری ہیں۔اگر تحریک انصاف کے کارکن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پنجاب میں عمران خان کی مقبولیت کو کیش کروا لیں گے تو ایسا آسان نہیں ہے۔پرویز خٹک نے برلااس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کاجونعرہ لگایا تھا ہم اس میں پوری طرح سے عمل در آمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔پرویز خٹک نے اس بات کا بھی عنتیہ دیا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔