لاہور(نیوزڈیسک)مریم نواز کے ذوالفقارکھوسہ سے رابطہ ،پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی درخواست کردی، سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ نے کیاجواب دیا؟ حیرت انگیز انکشاف، تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے مریم نواز سے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے ان سے دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے اور فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے تاہم وہ فی ا لحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکے
، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لیگی قیادت احسان فراموش ہے اور ان کی جلا وطنی کے دوران جن لوگوں نے پارٹی کا جھنڈا اٹھائے رکھا ان کی تذلیل کی گئی اور خوشامدیوں کو نوازا گیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی ایسی ہی غلط پالیسیاں ہیں جن کی وجہ سے وہ سکڑتی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے قیادت کو اپنا مزاج تبدیل کرنا ہو گا انہوں نے عمران خان کے بارے میں دعویٰ کیا کہ اگر عمران خان کواقتدار مل گیا تو وہ ن لیگی قیادت سے بھی بڑا ڈکٹیٹر ثابت ہو گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آصف علی زرداری میرے گھر آئے، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں پیپلز پارٹی میں شامل ہورہاہوں۔