لاہور(نیوزڈیسک)پرویزمشرف کی قیادت میں پاکستان کی 23سیاسی و مذہبی جماعتوں نے پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ملک کی 23 سیاسی، مذہبی جماعتوں نے پرویزمشرف کی قیادت میں پاکستان عوامی اتحاد کے نام سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے، لاہور میںآل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر محمد
امجد، اسلامی جمہوریہ اتحاد کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر،عوام لیگ کے صدر ریاض فتیانہ، جونیجو لیگ کے صدر اقبال ڈار سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں پرویزمشرف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمل ملکر ملک میں تیسری بڑی سیاسی قوت بنائیں گے ، اس موقع پر پرویز مشرف کی جلد وطن واپسی کا اعلان بھی کیاگیا اوراتحاد کے سربراہ پرویزمشرف کے لئے رینجرز پر مشتمل سیکورٹی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر امجد نے ن لیگ کی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اس دور حکومت میں جس طرح بیرونی قرضے بڑھے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔اس موقع پر اعلان کیاگیا کہ آئندہ الیکشن میں اتحاد میں شامل تمام جماعتیں مل کر بہتر شہرت کے حامل افراد کا چناؤ کریں گی اور انھیں الیکشن لڑایا جائے گا۔