پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

عوام کے پیسے سے بننے والے کسی بھی منصوبے پر اب سیاستدانوں کے نام کی تختیاں نہیں لگیں گی،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)عوام کے پیسے سے بننے والے کسی بھی منصوبے پر اب سیاستدانوں کے نام کی تختیاں نہیں لگیں گی،دھماکہ خیز احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی پیسے سے مکمل ہونے والے منصوبوں پر عوامی نمائندوں کے ناموں پر مشتمل تشہیری تختیاں لگانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ، حکم نامے کے

مطابق اب کسی سکول، ہسپتال، سڑک، ٹیوب ویل یا کسی بھی ترقیاتی سکیم پر سیاستدانوں کے نام کی تختیاں نہیں لگائی جاسکیں گی،حکم نامے میں وفاقی و صوبائی وزرا، رکن قومی و صوبائی اسمبلی یا پارٹی لیڈر کے نام کی تختی لگانے سے بھی منع کیاگیا ہے ،حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل (3) 218 کے تحت یہ پابندی لگائی ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات پر اس کے اثرات مرتب نہ ہوسکیں اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے یکم مارچ 2018 سے اب تک جن بھی اسکیموں پر سیاستدانوں کی ناموں کی تختیاں لگائی گئی ہیں انہیں بھی ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں،حکم نامے میں کہاگیا ہے کہ کسی بھی عوامی ترقیاتی منصوبے کی تشہیر یا افتتاح کی تشہیر عوامی رقم کے ذریعے کرنے پر بھی پابندی ہوگی اس کے علاوہ سیاستدانوں کو خبردار بھی کیا گیاہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…