لاہور(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، شہباز شریف نے کہا کہ آپ کوپارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے۔ پیر کو ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اور وزیراعلی پنجاب کے درمیان ملاقات ہوئی جو 45 منٹ تک جاری رہی جس کے دوران ملکی حالیہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی
جب کہ اس دوران چوہدری نثار نے انہیں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دوران گفتگو چوہدری نثار کو کہا کہ انہیں پارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چاہیے۔ چوہدری نثار پارٹی کا اثاثہ ہیں، حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہوجائیں گے ۔ اس ملاقات میں چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان معاملات پر برف پگھلی ہے