ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایڈوائس پرصدر مملکت نے اہم وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا ،کس سیاسی جماعت میں شامل ہورہے ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت پٹرولیم و قدرتی گیس جام کمال خان کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا،جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جام کمال خان آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بجائے بلوچستان میں نئی بننے والی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیرمملکت پٹرولیم و قدرتی گیس جام کمال کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،

جام کمال نے چند روز قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کر کے انہیں استعفیٰ پیش کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں جام کمال نے مسلم لیگ(ن)بھی چھوڑنے کے حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جام کمال آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی بجائے بلوچستان میں نئی بننے والی سیا سی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ واضح رہے کہ جام کمال خان 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے حلقہ این اے 270سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…