اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

مارچ 2018 ٗ پاکستان کے اہم شہروں میں گرمی کے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،محکمہ موسمیات کے تشویشناک انکشافات، خطرناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے مختلف میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ٗ گذشتہ ماہ مارچ میں صوبے کے مختلف علاقوں میں گرمی کے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 29 مارچ کو بلوچستان کے تین علاقوں لسبیلہ، تربت اور نوکنڈی میں ریکارڈ گرمی پڑی۔

لسبیلہ میں گرمی کا 34 اور تربت اور نوکنڈی میں گرمی کا 8، 8 سال کا ریکارڈ نہ صرف ٹوٹا بلکہ ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ گرمی کے نئے ریکارڈ بن گئے۔لسبیلہ میں 29 مارچ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے قبل لسبیلہ میں سب سے زیادہ گرمی 30 مارچ 1984 کو پڑی تھی جب یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔29 مارچ 2018کو تربت میں پارہ 44 اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، اس سے قبل تربت میں 16 مارچ 2010کو سب سے زیادہ گرمی پڑی تھی۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کے مطابق 16 مارچ 2010 کو تربت میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔صوبے کے ایک اور علاقے نوکنڈی میں بھی 29 مارچ 2018 کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ اس سے قبل نوکنڈی میں 18مارچ 2010 کو درجہ حرارت 38 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے رواں موسم گرما کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…