اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتا ہے امریکا اور روس کے درمیان پھر سرد جنگ شروع ہونے جارہی ہے تاہم دونوں ملکوں کے درمیان سرد جنگ بڑھی تو پاکستان اس بار فریق بننے کے بجائے غیر جانبدار رہے گا۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے خدشہ ظاہر کیا کہ لگتا ہے امریکا اور روس کے درمیان سرد جنگ پھر شروع ہونے والی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان سرد جنگ بڑھی تو
ہم فریق نہیں بنیں گے بلکہ غیر جانبدار رہیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ روس خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان سے صرف دو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اب کسی جنگ میں کسی ملک کی طرف داری نہیں کرے گا، پاکستان نے پچھلی سرد جنگ میں امریکا کا اتحادی بن کر نقصان اٹھایا،سردجنگ کی کیفیت میں ہم غیر جانب دار رہیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تنا کی کیفیت امریکا، روس اور ان کے اتحادیوں سمیت کسی بھی ملک کے لیے مناسب نہیں ہے۔