لاہور (این این آئی ) قومی احتساب بیور و کی جانب جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوچکا ہے اب تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو حقائق پر مبنی ہے ۔ اس میں شامل ہر کردار کو بلا تفریق بے نقاب کیا جائے گا ۔ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں نیب کو اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے
اوریہ کام نیب کرتا رہے گا ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ بے بنیاد الزمات نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش ہے جو کہ نیب کے راستے میں کسی طرح بھی رکاوٹ نہیں بن سکتے ۔ انتخابات میں کامیابی کیلئے اورعوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کسی متبادل طریقہ کار کا انتخاب کریں ۔