اسلام آباد(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق صحافی مبین رشید نے انکشاف کیا ہے کہ جب ریحام خان کتاب لکھ رہی تھیں تو یہ اطلاعات تھیں کہ ریحام خان عمران خان سے رابطہ کرنا چاہ رہی تھیں، ،چونکہ ریحام خان کو طلاق کے بعد کوئی خاص مراعات نہیں ملیں تو انہوں نے عمران خان سے کچھ حاصل کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا۔ان کو لندن سے کتاب کے لیے رائیلٹی کی مد میں ایک ملین پاؤنڈ کی پیشکش کی گئی،ریحام خان نے بیک سٹیج ڈپلو
میسی اختیار کرتے ہوئے عمران خان سے رابطے کی کوشش کی تاکہ انہیں کچھ نہ کچھ ملے، کیونکہ انہیں طلاق کے بعد کچھ خاص مراعات نہیں مل سکی تھیں،اب ریحام خان اپنی کتاب کے ذریعے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،مبین رشید کے مطابق ریحام خان کی کتاب کا پبلشر بھارتی ہے، جس کے برطانیہ میں بھی اچھے تعلقات ہیں، ریحام خان کی کتاب انگلش اور اردو میں بیک وقت شائع کی جائے گی۔