راولپنڈی(نیوزڈیسک)بیمار ماں سے بیٹے کی محبت نے پاکستانیوں کو جذباتی کردیا ،عزت کی روٹی کمانے کے لئے نوجوان اپنی بیماروالدہ کو سائیکل پر ساتھ لے کر گھومنے پر مجبور ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ایک قومی اخبار میں شائع تصویر نے پاکستانیوں کو جذباتی کردیا، یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک نوجوان ایک جانب سائیکل پراپنی والدہ کو بٹھائے جبکہ دوسری جانب سامان لادے اپنی روزی
روٹی کمانے کے لئے مری روڈ پر رواں دواں ہے، معلوم ہوا ہے کہ اس نوجوان کی والدہ بیمار ہیں جن کے علاج اوردیگر اخراجات کی وجہ سے اس کا کام جاری رکھنا بھی ضروری ہے لیکن اس حالت میں وہ اپنی والدہ کو بھی ساتھ رکھنے پر مجبور ہے ، سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کے خوب تعریف بھی کی اور اسے خوب دعائیں بھی دیں اور حکومت کو بھی خوب سنائیں، پاکستان کا یہ المیہ ہے کہ اس قسم کے واقعات آئے روز کا معمول بنے ہوئے ہیں ۔