اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی پراسرار ہلاکت، تحقیقات مکمل فورنزک رپورٹ بھی آگئی،موت کی اصل وجہ کیا نکلی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی پراسرار موت کی گتھی سلجھ گئی اور فورنزک رپورٹ میں موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔دسمبر میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات ہونے والے سہیل ٹیپو کی گزشتہ ماہ گھر

کے پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی تھیجس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سہیل ٹیپو کی موت کی تحقیقات کیلئے آر پی او ملتان محمد ادریس کی سربراہی میں5 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے تحقیقات کے دوران فارنزک ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے تھے۔ذرائع کے مطابق سہیل ٹیپو کی فورنزک رپورٹ میں موصول ہوگئی ہے جس میں ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورنزک رپورٹ کے مطابق سہیل ٹیپو کی کلائی اور گردن پر لپٹی تار پر ڈپٹی کمشنر کے اپنے فنگر پرنٹس تھے جب کہ کمرے میں رکھی میز سمیت دیگر سامان اور دروازے کے لاک پر بھی سہیل ٹیپو کے فنگر پرنٹس پائے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر سہیل ٹیپو کی موت صبح ساڑھے چار بجے ہوئی اور گلے کا پھندا ان کی موت کی وجہ بنا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق سہیل ٹیپو نے موت سے قبل آخری فون اپنی اہلیہ کو کیا تھا۔سہیل ٹیپو کی موت کی تفتیش کرنے والی ٹیم (آج) منگل کو حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو پیش کرے گی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…