بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

ہمارے پاس دنیا کی 7ویں بڑی فوج ہے،پوری امداد بھی منسوخ کر دو تو پرواہ نہیں، چند لاکھ ڈالر کی خاطر اپنی سکیورٹی اور قومی مفاد داؤ پر نہیں لگا سکتے،پاکستان نے امریکہ کے ہوش ٹھکانے لگادیئے،دھماکہ خیز اقدام کااعلان

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پوری امداد بھی منسوخ کر دو تو پرواہ نہیں، چند لاکھ ڈالر کی خاطر اپنی سکیورٹی اور قومی مفاد داؤ پر نہیں لگا سکتے،پاکستان نے امریکہ کے ہوش ٹھکانے لگادیئے،دھماکہ خیز اعلان،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے

کہ اگر امریکہ ہماری پوری امداد بھی منسوخ کر دے تو کوئی پرواہ نہیں، چند لاکھ ڈالر کی خاطر ہم اپنی سکیورٹی اور قومی مفاد کو داؤ پر نہیں لگا سکتے،امریکہ اور بھارت مل کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک غیر ملکی اخبار کو انٹر ویو میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان ساتواں بڑا ملک اور ہمارے پاس دنیا کی 7ویں بڑی فوج ہے،خطے میں امن کے قیام کے لیے جو کچھ ممکن ہے پاکستان کر رہا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے دی گئی قربانیوں اور کوششوں کی دنیا سے وہ پزیرائی نہیں مل رہی کہ جس کا پاکستان مستحق ہے۔انہوں نے مزید کہا حکومت منی لانڈرنگ کے سدباب کے لیے کافی اقدامات لے رہی ہے، غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں 1لاکھ ڈالر سے زائد رقم رکھنے والے کو آمدن کا ذریعہ بتانے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک بنائے گئے اثاثے ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ایمنیسٹی اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔اس کے علاوہ بیرون ملک بنائے گئے اثاثے ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے ایمنیسٹی اسکیم متعارف کرائی جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…