منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پاکستانیوں کو کوئی اماراتی نوکری نہ دے یہ لوگ خلیجی ممالک کیلئے خطرہ ہیں کیونکہ ۔۔! ،دبئی سیکورٹی کے سربراہ جنرل دھاہی خلفان اپنا زہر سامنے لے آئے،پاکستانی شدید مشتعل

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

دبئی(نیوزڈیسک)پاکستانیوں کو کوئی اماراتی نوکری نہ دے یہ لوگ خلیجی ممالک کیلئے خطرہ ہیں کیونکہ ۔۔! ،دبئی سیکورٹی کے سربراہ جنرل دھاہی خلفان اپنا زہر سامنے لے آئے،پاکستانی شدید مشتعل، تفصیلات کے مطابق دبئی جنرل سیکورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل دھاہی خلفان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف خوب زہر اگلا اور بھارتیوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،

جنرل دھاہی خلفان نے ٹویٹر پر پاکستانیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دبئی حکام کی جانب سے منشیات سمگل کرنے والے ایک پاکستانی گروہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوب زہر اگلا، ان کے ٹویٹس سے ایسا ظاہر ہوتا ہے جیسے دنیا بھر میں موجود پاکستانی منشیات کے سمگلر ہیں،واضح رہے کہ یہ ٹویٹس تب سامنے آئے ہیں جب دبئی حکام نے منشیات سمگل کرنے والے ایک پاکستانی گروہ کو گرفتار کیا ہے انہوں نے اپنے ٹویٹس میں خلیجی ریاستوں کو داخلی راستوں پر سیکورٹی مزید سخت کرنے کا مشورہ دیا اور شہریوں کو مشورہ دیا کہ پاکستانی شہریوں کو بطور ملازم نوکری پر نہ رکھیں، اپنے ٹویٹس میں جنرل دھاہی خلفان کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کو نوکری پر نہ رکھنا اب ہمارا قومی فرض بن گیا ہے، بھارتی شہری منظم ہیں جبکہ پاکستانی معاشرے میں جرائم اور سمگلنگ جیسے جرائم بڑھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بنگالیوں کی طرح پاکستانیوں پر بھی سختی کی جائے ۔ ان کے ٹویٹس پر پاکستانیوں کاشدید ردعمل سامنے آیا ہے اور سوشل میڈیا سائٹس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے چند افراد کے گناہ کاذمہ دار پوری قوم کو ٹھہرانا اور ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے پاکستانی قوم کی توہین کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ہے، سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا ہے ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…