بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان سٹیل مل آج سے دس برس قبل منافع بخش ادارہ تھا لیکن ۔۔۔! سیاستدانوں کی سیاست نے اس کا کیا حال کردیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معاشی ماہرین ،تاجروں و صنعتکاروں اور مزدور رہنماؤں نے ملک میں صنعتی عمل کے فروغ، ملازمتوں کے مواقعوں،بر آمدات میں اضافے اور در آمدات میں کمی کے ساتھ جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی کیلئے زبوں حال اور خسارے میں چلنے والے

سرکاری اداروں کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔اس ضمن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے ، سٹیل مل اور مشین ٹول فیکٹری سمیت ان جیسے دیگر سرکاری ادارے ماضی میں نہ صرف منافع میں چلتے رہے ہیں بلکہ ان اداروں سے ہزاروں افراد کا براہ راست اور لاکھوں افراد کا بالواسطہ روزگار بھی وابستہ رہا ہے ، اسٹیل مل اسٹیک ہولڈر گروپ کے کنوینر ممریز خان اور اسٹیل مل کے مزدور رہنما مرزا مقصود نے کہاکہ اسٹیل مل آج سے آٹھ دس برس قبل ایک منافع بخش ادارہ تھا اور آج اسے لاوارث ادارہ بنا دیا گیا ہے جہاں پیداواری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں اور ادارے کے معاملات چلانے اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے حکومت سے ہر ماہ خیرات مانگنا پڑتی ہے ،اسٹیل مل کو حکومتی توجہ،بہترین انتظامی معاملات ،اہدافی فنڈنگ اور پیشہ ور افرادی قیادت اور قوت کے ساتھ نہ صرف اس کی سابقہ منافع بخش حالت میں واپس لایا جاسکتا ہے بلکہ اس کی پیداواری استعداد میں اضافے کے ذریعے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا کرکے اسٹیل مصنوعات کی در آمدات میں کمی اور مقامی مینو فیکچرنگ شعبے کو ترقی دی جاسکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…