جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’وزیراعظم کو چیئرمین سینٹ کیخلاف بیان دینا گلے پڑ گیا ‘‘ کتنے رکن قومی اسمبلی نے ایک ساتھ ’ن لیگ‘ چھوڑ دی ؟معاملہ گھمبیر ہو گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( آن لائن ) بلوچستان متحدہ محاذ کے چیئرمین وپاکستان پرست رہنماء نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین اراکین قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ سے متعلق وزیراعظم کی بیان پر مسلم لیگ(ن) کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر خوشی کا اظہا رکر تے ہوئے کہا ہے کہ تینوں اراکین اسمبلی نے بلوچستان کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے جو فیصلہ کیا ہے یہ خوش آئند اقدام ہے کیونکہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور اصولوں پر ڈٹے ہو تے ہیں

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوابزادہ خالدمگسی ، سردار زادہ دوستین ڈومکی اور جام کمال نے قومی اسمبلی مسلم لیگ(ن) کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پاکستان اور بلوچستان دوستی کا ثبوت پیش کیا اور ہم اس فیصلے کو خراج عقیدت پیش کر تے ہیں شاہد اور بھی پارٹیاں اس اقدام کو سراہتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے خلاف میدان عمل میں آجائے اور ملک کے بڑے بڑے سیاستدانوں کو یہ معلوم ہونا چا ہئے کہ جو لوگ پاکستان کی بات کر تے ہیں ان کے خلاف اس طرح نہیں بولنا چا ہئے بلوچستان کے عوام محب وطن ہے اور ہمیشہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں وزیراعظم اور نوازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے بارے میں جو نا زیبا الفاظ استعمال کئے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان کے عوام محب وطن ہے اور اصولوں پر ڈٹے ہو تے ہیں اور وہ اصولوں کی خاطر ہر عہدے کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کے مفادات کے خلاف جو بھی بولے گا اس کے خلاف ہمیں ڈٹ کر بولنا ہو گا اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نوازشریف دونوں بلوچستان کے عوا م سے معافی مانگیں اور و زیراعظم اپنے زبان لگام دیں ایسا نہ ہوں کہ اگرہم نکلے تو پھر اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…