اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر برطانیہ جانے والے شہری سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ، اے ایس ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم آصف خان پی آئی اے کی پرواز 785 سے لندن جا رہا تھا، اے ایس ایف حکام نے شک پڑنے پر مسافر کے سامان کی تلاشی تو ملزم کے جوتوں سے
پونے دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی،جس پر ملزم برطانوی شہری کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔اے ایس ایف حکام کے مطابق ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بینظیربھٹو ائیرپورٹ کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کئی کوششیں کی گئیں جنہیں کامیابی سے ناکام بنادیا۔