منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

عالمی برادری نہتے کشمیریوں کے قتل عام اورمعصوم شہریوں پر بہمانہ تشدد کا نوٹس لے ،چیئرمین سینیٹ

datetime 2  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بھارت کی جانب سے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ طاقت کے استعمال جس کے نتیجے میں 20 نہتے اور معصوم کشمیری شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے کی بھر پور مذمت کی ہے ۔ افسوسناک امریہ ہے کہ اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ بھارت احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں جن میں نوجوان اور بچے شامل ہیں پر ظالمانہ اپریشن کررہا ہے۔

جس میں پیلٹ گن کا استعمال بھی شامل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ۔اس ظلم و بربریت کا مقصد معصوم کشمیریوں کی تحریک کو مزید دبانا ہے ۔کشمیریوں کابہیمانہ قتل عام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے غیر انسانی چہرے کا عکاس ہے جس کا ارتکاب کئی دہائیوں سے معصوم کشمیریوں پر کیا جارہاہے ۔ مدینہ منورہ سعودی عرب سے اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے زور دیا کہ بھارتی قابض فوجوں کی جانب سے اس قسم کے بزدلانہ اقدامات سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے بلکہ ان کے عزم کو مزید تقویت ملے گی ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دلیر اور پُرعزم لوگوں نے بار بار اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی فوجوں کی جانب سے کسی قسم کا تشدد ،بربریت اور ماروائے عدالت قتل عام انہیں حق خود ارادیت کی تحریک سے الگ نہیں کر سکتا ۔ چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور گزشتہ کئی برسوں سے جاری ان مظالم کو روکنے کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں ۔چیئرمین سینیٹ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشا ت کے مطابق دیر پا حل کیلئے کردار ادا کرے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…