بلاول بھٹو زرداری کی آمد پرغفلت کا الزام، 4اعلیٰ پولیس افسران سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو سروس ضبط کرنے سمیت بڑی سزائیں سنادی گئی

1  اپریل‬‮  2018

حیدرآباد(این این آئی)ایس ایس پی حیدرآباد سید پیر محمد شاہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حیدرآباد کے دورے کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ایس ایچ اوز سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو سزا دی ہے جبکہ 6 کو معطل کر دیا ہے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اتوار کو قاسم چوک پر ایک ہال میں عیسائیوں کے ایسٹر پروگرام میں شریک ہوئے اور پھر کامریڈ جام ساقی مرحوم کے گھر تعزیت کے لئے گئے،

اس دوران ان کے قافلے کے لئے سیکورٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں کی طرف سے سیکورٹی اور ٹریفک کنٹرول میں مبینہ طور پر غفلت برتی گئی جس سے قافلے کی نقل و حرکت میں تین مقامات پر خلل پیدا ہوا جس پر ایس ایس پی حیدرآباد سید پیرمحمد شاہ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے برق رفتاری سے تادیبی کاروائی کرتے ہوئے 4 ایس ایچ اوز اور 2 سیکشن افسران کے خلاف کاروائی کی ہے جن میں ایس ایچ او پنیاری ، ایس ایچ او پبن، ایس ایچ او ہٹڑی اور ایس ایچ او قاسم آباد کی ایک سال کی سروس ضبط کی گئی ہے جبکہ قاسم آباد اور قاسم چوک کے سیکشن افسران کی 2 سال کی سروس ضبط کی گئی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…