وزیراعظم کا چیف جسٹس سے ملاقات کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ،اگر فیصلہ نوازشریف کے خلاف آیا تو کیا کریں گے؟ مسلم لیگ ن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

1  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ میاں نواز شریف کو انصاف ملے گا،اگر فیصلہ توقع کے خلاف آیا تو صبر سے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ وزیراعظم کا چیف جسٹس سے ملاقات کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ ملاقات کی بہتر وضاحت وزیراعظم ہی دے سکتے ہیں، ملک کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے ملاقات ہونی چاہیے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کے

معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ واجد ضیاء نے خود کہا کہ لندن کے فلیٹ سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف سرے سے مالی بدعنوانی اور کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے۔ ابھی تک کورٹ میں جتنے ثبوت گئے ان میں سے کوئی ایک بھی صحیح ثابت نہیں ہوا۔ نواز شریف کو دن میں دو دفعہ احتساب عدالت میں بلایا جاتا ہے۔ نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہم نے عمل درامد کیا لیکن عوام کا موقف کیا ہے اس کو نہیں دیکھا گیا۔ وزیراعظم کا چیف جسٹس سے مالقات کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کی کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ این آر او کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ میاں صاحب کو عدالت سے انصاف ملے گا۔ نفرتوں سے پاکستان بہت نقصان اٹھا چکا ہے۔ اگر صاف شفاف طریقے سے انتخابات ہوں گے تو عاجزی کے ساتھ کہتا ہوں کہ نواز شریف کو بارش کی طرح ووٹ پڑیں گے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…