لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ہمسائی کے گھر سے 22 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے بتایاگیا ہے کہ 22 سالہ شیراز کی لاش اپنی ہمسائی یاسمین کے گھر سے ملی ہے لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیاہے 22 سالہ شیراز
کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایل ڈبلیو ایم سی کا ملازم تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہمسائی یاسمین کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔دریں اثناء ایک دوسرے واقعے میں چمڑ ہ منڈی کے علاقہ میں ایک 30سالہ خاتون نے اپنے اوپر پٹرول چھڑ ک کر خود کشی کی کوشش کی جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے بتایاگیا ہے کہ 30 سالہ خاتون جس کی شناخت سونیا کے نام سے ہوئی گزشتہ روز اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود کشی کی پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔