لاہور(نیوزڈیسک)جب نوازشریف نے پہلی بار وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھایا تھا تو انہیں کس شرمندگی کا سامناکرنا پڑا تھا،معروف صحافی ہارون الرشید کے حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ ان کے منہ سے جمہوریت کا لفظ ہی عجیب لگتاہے یہ ضیاء الحق کی گود میں بیٹھے ہوئے تھے جس دن نوازشریف نے حلف اٹھایا تو ویٹر جو چائے سرو کررہاتھا اس کی پگڑی اُٹھاکر ان کے سرپر رکھ دی گئی اور
یہ شرماکر خاموش ہوگئے،جب جونیجو صاحب کو فارغ کیاگیا تب کیا ہواتھا؟ انہوں نے کہا کہ جب 1999میں گئے گیلپ کا سروے ہے کہ 70فیصد لوگوں نے اس کو ویلکم کئے تھا ، یہ لوگ اپنی پسند کے افراد کو اداروں میں لگاتے ہیں انہوں نے اس وقت ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تقرری پر بھی شدید تنقید کی ، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے بھائی ان کا وزیراعلیٰ بنا بیٹھا ہے، حمزہ شہباز اہم عہدوں پر تقرریاں کررہاہے۔ ایسے لوگوں کے لئے لوگ باہر نہیں نکلتے۔