لاہور(آئی این پی)حکمران جماعت (ن) لیگ کا نیب کاروائیوں ‘پارٹی اراکین کو مبینہ ٹیلی فونک کالزسمیت دیگر معاملات پر حکمت عملی طے کر نے کا فیصلہ‘(ن) لیگ کے قائدنوازشر یف اور صدر(ن) لیگ شہبا زشر یف آئندہ چند روز میں پارٹی اراکین سے مشاورت کے بعد حتمی حکمت عملی بنائیں گے ۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات سے نیب کارائیوں میں تیزی ‘پارٹی کے بعض اراکین کو مبینہ ٹیلی
فونک کالز کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا (ن) لیگ کی قیادت نے سخت نوٹس لے لیا ہے اور اب ایسے معاملات پر پارٹی اور حکومت عملی طے کی جائیگی جسکے لیے (ن) لیگ کے قائدنوازشر یف اور صدر(ن) لیگ شہبا زشر یف آئندہ چند روز میں پارٹی اراکین مشاورت کریں گے جسکے لیے مر کزی قائدین کا اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے اور اسکے بعد تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائیگی ۔