بدھ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2024 

بتایا جائے کہ ملک میں یہ دو نظام کیوں ہیں؟انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے ! مریم نواز کھل کر سامنے آگئیں، دھماکہ خیز اعلان

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات(این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ کبھی کہتے ہیں نواز شریف اداروں سے تصادم کرتے ہیں، کبھی کہتے ہیں ڈیل کررہے ہیں، تمہاری کون سی بات درست ہے؟ ہمیں ڈیل کی نہیں ٗ زرداری اور عمران جس جھنڈے کے نیچے اکٹھے ہوئے وہ عوام کا نہیں، سینیٹ انتخاب میں عمران نے زرداری کے قدموں میں ووٹ کی پرچی رکھ دی، عمران خان پی ٹی آئی والوں کو سیدھا کہہ دیں ووٹ تیر کو دیں ٗ مشرف نے ملک کا آئین توڑا، ایک منتخب وزیراعظم کو برطرف کر کے

ہتھکڑیاں لگائیں اور کمر کے درد کا بہانہ بنا کر آرام سے ملک سے فرار ہو گیا ٗ بتایا جائے کہ ملک میں یہ دو نظام کیوں ہیں؟انتقامی فیصلوں کے احترام کی توقع نہ رکھی جائے ۔ اتوار کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آج ہم اس سوات میں کھڑے ہیں جہاں بم دھماکے ہوتے تھے، وہ مشرف اور زرداری کا پاکستان تھا جب روز لاشیں گرتی تھیں لیکن آج یہ پاکستان نواز شریف کا پاکستان ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کی گلیاں، بازار اور سڑکیں آباد ہوگئی ہیں، بم دھماکوں کا نشان مٹ چکا ہے، یہ ان لوگوں کا پاکستان ہے جو آئین اور قانون کیلئے کھڑے ہوئے اور یہ پاکستان دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ کرنے والوں کا پاکستان ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی مٹ گئی ہے یہ نوازشریف کا پاکستان ہے ۔مریم نوازنے کہاکہ آپ کی گلیاں اور گھر آباد ہوگئے ہیں ۔ مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اِن لوگوں نے تعلیم کی ایمرجنسی کا نعرہ بھی لگایا لیکن وہ سپریم کورٹ کے ذریعے عدالتی ایمرجنسی لگوانے کیلئے اسلام آباد میں بیٹھ گئے۔مریم نواز نے کہا کہ جب نوازشریف یہاں گلیاں ٗ سڑکیں بناتے ہیں عمران خان اسلام آباد میں جا کر سڑکیں بلاک کر کے بیٹھ گئے اور ووٹ کے خلاف سازش کرتے رہے ٗکے پی کے حکمران سپریم کورٹ کے پیچھے جا کر کھڑے ہوگئے ٗ صوبے میں جھوٹے اور کھوکھلے نعرے لگائے ۔ مریم نواز نے کہا کہ

مجھے لگتا ہے جس طرح خیبر پختون خوا میں جھوٹے وعدے کئے اور کھوکھلے نعرے لگائے اور پنجاب اورفیڈرل گور نمنٹ کو الٹانے میں سارا وقت لگایا ٗ وہ دن یاد ہے جب سیلاب آیا تھا ٗ اس وقت حکمران کہاں تھے ٗ آپ کے گھروں کی چھتیں گر گئیں ٗ ہلاکتیں ہوئی تھیں اور خیبر پختون خوا کے حکمران کہاں تھے ؟ لوگ ڈینگی سے مرر ہے تھے ٗاس وقت کے پی کے حکمران کہاں تھے ؟ ۔مریم نواز نے کہاکہ میں بتاتی ہوں وہ کہاں تھے ٗآپ کے ووٹ کے خلاف جو سازش ہورہی تھی

اس میں کے پی کے حکمران اور عمران خان مہر بن کر استعمال ہورہے تھے ٗ کیا آپ کو مہر بننے والے حکمران چاہئیں ٗ کہتے نوازشریف کا بیانیہ مقبول ہوگیا ہے ٗنوازشریف کا بیانیہ اس لئے آپ کے دلوں اور گھروں تک پہنچا ہے کیونکہ نوازشریف کا بیانیہ حق کا بیانیہ ٗ سچ کا بیانیہ ہے ٗ نا انصافی اور ظلم کے خلاف آواز ہے ۔مریم نواز نے کہاکہ بتائیں نوازشریف کے اس بیانیہ میں اس کا ساتھ دینگے ٗ عوام کے منتخب وزیر اعظم کیخلاف ہونے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے ٗ مجھے خوشی ہے کہ

ووٹ کو عزت دنے کا نعرے لگاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج سوات کے عوام نے بھی نعرہ لگادیا ہے اور ووٹ کو عزت دی ہے ٗ پہلے ایبٹ آباد ٗ پھر بفہ ٗ پشاور اور ہری پور کے بعد سوات میں لوگوں نے نوازشریف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سازشیں کب تک چلیں گی ٗ سینٹ میں جو کچھ ہو ا کیا وہ آپ کے ساتھ ٗ پاکستان کے ساتھ ٗ آئین کے ساتھ ہونے والا مذاق نہیں ہے ؟۔ مریم نواز نے کہاکہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت توڑی گئی ٗجس طرح سینٹ کا الیکشن ہوا کیا وہ عوام اور

آئین کے ساتھ نا انصافی نہیں ہے ؟ کیا آپ اس نا انصافی کیخلاف آواز اٹھائیں گے ؟ مریم نواز نے کہاکہ عمران خان نے جس کو سب سے بڑی بیماری کہا اور ڈاکو کہا اس کے سامنے کے پی کے عوام کے ووٹ کی پرچی رکھ دی ٗ عمران خان کیوں لوگوں سے مذاق کرتے ہو ٗاگر آپ نے ٹھپے بلا پر لگانے کے بعد تیر پر مہر لگانی ہے تو پھر ایک ہی بار پی ٹی آئی کے لوگوں کو کہیں بلے کو ووٹ نہ دیں وہ تیر کو سیدھا ووٹ دیں کیونکہ آپ کا ووٹ ز داری کو جائیگا ۔ انہوں نے زر داری اور عمران بھائی بھائی کے نعرے لگوائے ۔

انہوں نے کہاکہ جس جھنڈے کے نیچے یہ اکٹھے ہوئے ہیں وہ عوام کا جھنڈا نہیں ہے ٗ جس ایجنڈے پراکھٹے ہوئے وہ ایجنڈا بھی عوام کا ایجنڈا نہیں ہے ٗ انہوں نے کہاکہ وہ جھنڈا اور ایجنڈا کس کا ہے ؟آپ با شعور عوام ہیں آپ جانتے ہیں نا ں ؟انہوں نے کہاکہ سوات میں عوام کا سمندر یہاں جمع ہے ۔ مریم نواز نے سوال کیا کہ حکومت کر نے کا حق اپنے منتخب نمائندوں کو دیتے ہو یا اداروں کو دیتے ہو ٗ فیصلے کرنے کا حق نمائندوں کو دیتے ہویا اداروں کو دیتے ہو ٗ اگر منتخب نمائندے کو فیصلے کر نے کا حق اور

حکومت کر نے کا حق دیتے ہو ٗ اپنی خدمت کا موقع دیتے ہو تو ان کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانا بھی ہمارا فرض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کبھی کہتے ہیں نوازشریف اداروں سے تصادم کررہے ہیں ٗ کبھی کہتے ہیں نوازشریف ڈیل کر نے کی کوشش کررہے ہیں ٗ آپ کی کونسی بھی بات سچی ہے ٗ ڈیل کررہے ہیں ٗیا تصادم کررہے ہیں ٗ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں ہے ٗ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں بلکہ دلیل کی ضرورت ہے جہاں بتایا جائے کہ الزام میں صداقت ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف پر لگے

الزام میں رتی برابر کی بھی سچائی ہے تو سامنے لائیں ۔مریم نواز نے کہا کہ اربوں ٗ کھربوں ٗ لاکھوں ٗ ہزاروں کی نہیں دس روپے کی کرپشن دکھادیں ۔انہوں نے کہاکہ آپ کا منتخب وزیر اعظم نوازشریف ہیں ٗ ہم نیب عدالت کی نصف سنچری مکمل کر نے جارہے ہیں ٗ آپ کا لیڈر ٗ آپ کا قائد ٗ آپ کی بیٹی اور بہن اپنی پیشیوں کی نصف سنچری مکمل کر نے جارہے ہیں ۔ مریم نواز نے کہاکہ وہ اپنی پچاسویں پیشی پر پیش ہونے جارہے ہیں ٗایک مشرف قانون کو مکہ دکھاتے ہوئے پاکستان سے نکل گیا ٗ مشرف نے آئین

اور قانون توڑا ٗ ملک پر قبضہ کیا ٗ آئین پر قبضہ کیا ٗ منتخب وزیر اعظم کو جیل بھیجا ٗ جلا وطن کیا ٗہتھکڑیاں لگائیں ٗ عمر قید کی سزا سنائی اور پھر خود کمر کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہوگیا ٗ یہ دو نظام پاکستا ن میں کیوں ہیں ؟ آپ کا منتخب وزیر اعظم کے ساتھ یہ سلوک ہورہاہے ؟ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان میں ووٹ سب سے حقیر چیز ہے ٗجب چاہو مسل دیں ٗ عدلیہ اور اداروں کازور صرف سیاستدانوں پر چلتا ہے ٗ آئین توڑنے والے کو کوئی عدالت ہے جو لندن یا دبئی سے واپس پاکستان لا سکے ۔ انہوں نے کہاکہ

ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم سے انتقامی فیصلوں میں احترام کی توقع نہ رکھی جائے اور زبردستی انتقامی فیصلوں کی عزت کرانا سب سے بڑی عدالت کی توہین ہے ٗا گر فیصلے اتنے ہی سچے اور انصاف پر مبنی ہو تے تو آپ کو توہین کا خوف نہ ہوتا ٗ جو سچائی پر مبنی فیصلے ہوتے ہیں جو انصاف پر مبنی فیصلے ہو تے ہیں ان کو تنقید اور توہین کا خوف نہیں ہوا کرتا ۔کبھی دیکھا ہے کہ نظام عدل پورے ملک کی ترقی کا راستہ بن جائے ٗ اٹھارہ لاکھ زیر التواء کیسز کو چھوڑ کر ایک لیڈر کو

مجرم ٹھہرانے میں لگ جائے ٗ جس طرح سے نوازشریف کو اقامہ پر نکالا گیاجس تنخواہ کا وجود ہی نہیں وہ کیسے ڈکلیئر کریگا ٗ انہوں نے کہاکہ جس طرح نوازشریف کو وزیر اعظم ہاؤس اور مسلم لیگ نوازکی صدارت سے نکالا گیا اس سے نوازشریف کی عزت میں کمی نہیں آئی اضافہ ہوا ہے ٗ اگر کمی آئی ہے تو کس کی عزت میں کمی آئی ہے ؟کس کی توقیر میں کمی آئی ہے؟ ملک کی بقاء اور سلامتی اسی میں ہے

کہ اپنے فیصلوں کو درست کریں اور ملک کو تباہی سے بچائیں ۔انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وعدہ کریں ٗآندھی آئے ٗ یا طوفان آئے ٗ مقدمے چلیں یا جیلیں ہوں نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ٗ عدل اور انصاف کا مقدمہ لڑیں گے ٗ ووٹ کی عزت کی کوشش اور جنگ لڑو گے اور اس نظام عدل کے خلاف کھڑے ہو جاؤ گے جو ڈکٹیٹر کو سز اور ووٹ سے آنے والے کو انصاف نہیں دے سکتا ۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…