لاہور( این این آئی)اورنج لائن تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والی کرین نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،پولیس نے ڈرائیور کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والی کرین نے پرانی انار کلی کے رہائشی
موٹر سائیکل سوار چالیس سالہ محمد کامران کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ پولیس نے کرین کے ڈرائیور کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہیلپر سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔