منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عدلیہ اپنا کام کرے، سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیں ٗبلاول بھٹو

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، عدلیہ اپنا کام کرے اور سیاستدانوں کو اپنا کام کرنے دیں ٗجو ڈیشل ایکٹیو ازم کم ہونی چاہیے ٗ سیاستدان ناکام ہیں تو عوام ووٹ کے ذریعہ نکال سکتے ہیں ٗوزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہیے ٗنوازشریف نہ کل نظریاتی تھے ٗ نہ آج ہیں اور نہ کل نظریاتی ہونگے ۔

اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوڈیشل ایکٹیوازم کم ہونی چاہیے، اگر ادارے دوسرے اداروں کا کام کریں تو کمزور ہوتے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اداروں کو کمزور کیا ہے، اگر سیاستدان ناکام ہیں تو عوام ووٹ کے ذریعہ نکال سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ سے متعلق بیان واپس لینا چاہیے، آئی ایس پی آر نے وضاحت کردی ہے کہ باجوہ ڈاکٹرائن سکیورٹی کے حوالے سے ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضیاء الحق کے اوپننگ بیٹسمین کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار بنایا جو اچھا نہیں تھا اس لئے اسے ووٹ نہیں دیا گیا جبکہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ ان کے قریبی لوگوں نے بھی سینیٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نوازشریف نہ کل نظریاتی تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل نظریاتی ہوں گے، مک میں نظریاتی سیاست کے لئے جگہ کم ہوتی جارہی ہے اور پیپلز پارٹی معاشی اسٹیٹس کو کے نظام کے خلاف کام کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ جب ہم نے عدالتی اصلاحات کیں تو ن لیگ نے مخالفت کی، ملکی مفاد میں اختلاف اچھا عمل نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…