بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک وقوم کی خدمت اور کام کرنے والوں کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،رانا تنویر حسین

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/شیخوپورہ ( این این آئی) وفاقی وزیردفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک وقوم کی خدمت اور کام کرنے والوں کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جب بھی انتخابات قریب آتے ہیں احتساب کا ڈرامہ رچا یا جا تا ہے ،نواز شریف خندہ پیشانی سے اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور وہ دن بھی دور نہیں جب وہ اپنے خلاف تمام الزامات سے سرخرو ہو نگے ۔

ان کے خلاف کرپشن یا کو ئی سنگین بے ضابطگی کا الزام نہیں بلکہ ان کے خلاف مقدمات مفروضوں پر قائم کئے گئے ہیں جبکہ اس کے برعکس آئین پاکستان کو توڑنے اور غداری کے سنگین مقدمات میں مطلوب سابق ڈکٹیٹر کو نہ تو کو ئی عدالت پوچھتی ہے اور نہ اس کو پاکستان لانے کے لئے عدالتی احکامات جاری کئے گئے وہ بیماری کی آڑ میں بیرون ملک مزے لو ٹ رہا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ونڈالہ دیال شاہ میں ورکرز کنونشن ، درگا ہی گل قدیم میں سوئی گیس فراہمی ، امامیہ کالونی میں یوتھ کنونشن ،بھگیاڑ نوالہ میں لنک روڈ اور درگا ہی گل قدیم میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریبات سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک ایئر پورٹ ، مو ٹر ویز ، ہائی ویز ، چاروں صوبو ں میں نئی رابطہ سڑکوں کی تعمیر ، توانائی کے میگا پراجیکٹس اور سی پیک منصوبے ، ملکی معیشت کی بحالی ، کراچی اور فا ٹا میں قیام امن ، ملک سے اندھیروں اور دہشت گردی کا خاتمہ ،پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری محمد نواز شریف کی پاکستان اور عوام سے محبت کا واضح ثبوت ہے ملک جہاں بھی جائیں ہماری حکومت کے ترقیاتی منصوبوں ہی نظر آئینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب دن میں تارے نظر آجا ئینگے شہباز شریف اپنا چیک اپ کرواکے تازہ دم ہو کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں مسلم لیگ (ن) کو تقسیم کرنے کی سازش کرنیوالوں کو ما ضی میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ ا آئندہ بھی ان عنا صر کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

ملک ترقی اور خوشحالی کے راستے میں عمران خاں سب سے بڑا دشمن ہے آئندہ الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادینگے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ قربانیا ں دینے والے کا رکنوں پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں اور نوجوان مسلم لیگ (ن) کا ہروال دستہ ہیں انہوں نے کہا الیکشن 2018میں مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ سازشیوں اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے ساتھ ہے کارکن سرگرم اور فعال کردار ادا کرتے ہو ئے قائد مسلم لیگ(ن) محمدنواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں۔

ووٹ کو عزت دو،، کا بیا نیہ مقبول ہو چکا ہے مسلم لیگ(ن) کی بڑھتی ہو ئی عوامی پذیرائی نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں مسلم لیگ (ن) انشا اللہ دوتہائی اکثریت سے کا میابی حاصل کرے گی رانا تنویر حسین نے کہا کہ زرداری ، نیا زی ایکا مسلم لیگ(ن) کا رستہ روکنے کے لئے ہے مگر عوام دھرنا خان اور کرپشن کے کنگ زرداری کے جھانسے میں نہیں آئینگے عوام پی ٹی آئی اور پی پی پی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کر کے ملکی سیاست میں نشان عبرت بنا دیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…