بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’ملک میں نگران حکومت کا سیٹ اپ ‘‘ یہ شخص رضامندی ظاہر کر دے تو نگران وزیراعظم لانے میں کامیاب ہو جائیں گے ،حکومت نے کس شخص کو معاملے میں اہم قرار دیدیا ؟ بڑا نام سامنے آگیا

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے تو حکومت کے ساتھ ملکر نگران سیٹ اپ لائے،یہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کا امتحان ہے‘پاکستان کو بنجر نہیں ہونے دیں گے اگر اتفاق کے ساتھ چلتے رہے تو پانی کا مسئلہ حل کر لیں گے،ہمیں عالمی سطح پر بھارت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے کہ اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ اوروزیر اعظم نگران سیٹ اپ پر اتفاق کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو بروقت صاف و شفاف الیکشن کی ضمانت فراہم کر سکے،اگر ایسا نہ ہوا تو پھر لوگ سمجھیں گے کہ اپوزیشن کو کسی نے اشارہ کیا ہے اور یہ کسی اور کا کھیل، کھیل رہے ہیںتا کہ الیکشن کمیشن یا دوسرے طریقہ سے من پسند نگران سیٹ اپ لایا جا سکے ۔ وفاقی وزیر نے پانی کے مسئلہ پر کہا کہ پاکستان کو بنجر نہیں ہونے دیں گے اگر اتفاق کے ساتھ چلتے رہے تو پانی کا مسئلہ حل کر لیں گے،ہمیں عالمی سطح پر بھارت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارا پانی سمندر میں بہتا رہے گا تو ہم بھارت کو گلہ نہیں کر سکتے ۔دریں اثناء انہوں نے نواحی گائوں میدیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیاہم چند ماہ بعد دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے،حکومت نے ملک سے توانائی کے بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجبکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے اپنے صوبوں کا برا حال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی جلد نارووال کا دورہ کر کے لاہور ڈبل روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے اگلے پانچ سے دس سالوں میں نارووال کا شمار پہلے دس اضلاع میں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…