پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عجب کرپشن کی غضب کہانی۔۔شہباز شریف کی منظوری سے جاری ہونیوالے اربوں روپے کہاں گئے؟ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے کیسے مال بنایا گیا؟ نیب کی پنجاب حکومت کے خلاف بڑی کارروائی، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اورنج لائن ٹرین منصوبے میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں، نیب نے ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں کروڑوں کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرنے کیلئے دوسرا خط لکھ ڈالا۔ خط میں نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے

ایک سوالنامہ بھی بھیجا ہے جس میں ان سے بے ضابطگیوں سے متعلق سوال پوچھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے بھیجے جانے والے خط کا سوالنامہ 12سوالات پر مشتمل ہے جس میں ان سے پوچھاگیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونیوالا معاہدہ فراہم کیا جائے جبکہ نیب نے کمرشل اور فنانشنل معاہدے سمیت ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔دوسری جانب ایل ڈی اے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب کا خط موصول ہوچکا ہے خط کے مطابق ریکارڈ اکھٹا کر رہے ہیں جلد نیب کو فراہم کر دیے جائےگا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بھی اورنج لائن ٹرین منصوبے پر تحفظات اور شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا چکا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اورنج ٹرین منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کی وجہ سے 22 ماہ کی تاخیر کی شکار ہوا، امید ہے منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ گذشتہ سال پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کیلئے سرکاری خزانے سے ایک ارب 53 کروڑ چالیس لاکھ روپے اضافی جاری کیے تھے، مذکورہ اضافی فنڈ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منظوری سے محکمہ خزانہ نے جاری ہوا تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان الزام لگاتے ہیں

کہ میں بیرون ملک جا کر چیک اپ کراتا ہوں، جلا وطنی کے دوران میں مجھے اپینڈکس کا کینسر ہوا تھا، لندن میں اسی کے علاج کے سلسلے میں آتا ہوں۔لندن سے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’میں امریکا میں آپریشن کے بعد 2004 کے اوائل میں امریکا سے لندن شفٹ ہوا، لندن میں معالج کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے، الزام خان کو

کچھ تو خیال ہونا چاہیے، کچھ تو احساس ہونا چاہیے‘۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکشن قوم کی توقع اور ضرورت ہے، 22 کروڑ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا راز الیکشن میں ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر وہ آئندہ وزیراعظم بن گئے تو ان کی اولین ترجیح کیا ہوگی تو انہوں نے کہا کہ جب موقع آئے گا تو تو ترجیحات کے بارے میں پوری قوم کو بتاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ لیڈر قوم سے سچ کی توقع کرتی ہے

جھوٹ کی نہیں، میں میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن آیا تھا اور 2آفیشل میٹنگز بھی ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…