فیصل آباد (آئی این پی)سرکاری سکول کی دیوار پر لکھے گئے اقوال زریں میں مجھے کیوں نکالا کا فقرہ بھی درج کر دیا گیا ،اساتذہ نے لکھنے کی حیرت انگیز وجہ بیان کردی،تفصیلات کے مطابق مجھے کیوں نکالا کی گونج ایوانوں سے نکل کر سکولوں تک پہنچ گئی ہے ،فیصل آباد کے نوا حی گا ؤں بللگڑاں گورنمنٹ سکول کی دیوار پر لکھے گئے اقوال زریں میں مجھے کیوں نکالا کا فقرہ بھی درج کر دیا گیا
اساتذہ کے مطا بق اس فقرے کو اقوال زریں میں لکھنے کا مقصد طا لبعلموں کو وارننگ دینا ہے کہ استاد کی قدرنہیں کر ئے گا اسے نکال دیا جا ئے گا ،اس طرح مجھے کیوں نکالا کی گونج اعلی ایوانوں سے نکل کر سکولوں کے اقوال زریں تک پہنچ گئی۔