جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

اہم ترین عہدے پر تعینات خاتون افسرتعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پرملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری،برطرف خاتون نے اعلیٰ حکام پر جنسی طورپر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس رضوانہ کوثر کی تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ برطرف ہونے والی رضوانہ کوثر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ اے جمیل احمد خان اور آصف نوید پر حراساں کرنے سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کر کے تھانہ سیکرٹریٹ میں ایف آئی آر درج کرا دی۔پی ایچ اے کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے

مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر رضوانہ کوثر کے خلاف تعلیمی اسناد جعلی ہونے کی انکوائری کی گئی اوردسمبر 2017میں خاتون ڈپٹی ڈائریکٹر کی ایم اے اور بی اے کی اسناد ہائر ایجوکیشن کمیشن کو تصدیق کیلئے بھجوائی گئیں، ایچ ای سی نے ان ڈگریوں کو جعلی قراردے دیا، جس پر خاتون افسر کو شوکاز نوٹس دیا گیا اور شو کاز نوٹس میں بھی انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا،جس کے بعد انکوائری افسر نے 15جنوری کو رضوانہ کوثر کا موقف سنا تاہم وہ اپنی تعلیمی اسناد کا دفاع نہیں کر پائیں، نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 91دن دینے کے باوجود رضوانہ کوثر اپنی ڈگریوں کو اصل ثابت نہ کر سکیں جس پر انکوائری افسر کی سفارشات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ اے جمیل احمد خان نے رضوانہ کوثر کو سول سروسز رولز کی روشنی میں ملازمت سے برطرف کر دیاتاہم نوٹیفکیشن میں

متاثرہ خاتون افسر کو اپنی برطرفی کے خلاف ایپلٹ اتھارٹی کو اپیل کرنے کا حق دیا گیا ہے۔دوسری طرف نوکری سے برطرفی کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی رضوانہ کوثر نے تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک درخواست دائر کی کہ انہیں پی ایچ اے کے افسر آصف نوید اور سی ای او پی ایچ اے جمیل احمد نے ان سے بدتمیزی کرتے ہوئے انہیں جنسی طور پر حراساں کرنے کی کوشش کی۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مس رضوانہ کوثر کی مدعیت میں پی ایچ اے کے چیف ایگزیکٹو افسر جمیل احمد اور آصف نوید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…