پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

پاکپتن میں پیر کی عزت کی جاتی ہے، کوئی مرید اپنی حد عبور کر جائے تو ۔۔۔! عمران خان کی تیسری بیوی بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ بتادی

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکپتن(آئی این پی ) پاکپتن کے معروف سیاسی رہنما احمد رضا مانیکا نے پاکستان تحریک انصاف کا خیر باد کہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکپتن میں پیر کی عزت کی جاتی ہے، مریدین آستانوں پر فیض لینے آتے ہیں،مریدین اپنی حدود میں رہ کر پیروں کا احترام کرتے ہیں،اگر کوئی مرید اپنی حد عبور کر جائے تو اسے دنیا میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ ہفتہ کو پاکپتن کے معروف سیاسی رہنما احمد رضا مانیکا نے پاکپتن میں پریس کانفرنس

کرتے ہوئیپاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکپتن میں مریدین آستانوں پر فیض لینے آتے ہیں ،یہاں پیروں کا احترام کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریدین اپنی حدود میں رہ کر پیروں کا احترام کرتے ہیں ،اگر کوئی مرید اپنی حد عبور کر جائے تو اسے دنیا میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی پاکپتن آئے تو وہ بابا فرید کے مزار پر حاضری دے کر چلے جاتے تھے اور یہاں کسی عہدیدار یا کارکن سے نہیں ملتے تھے ان کو یہ ہی نہیں پتہ تھاکہ پاکپتن میں تحریک انصاف کے کارکنان کتنے سر گرم ہے اور کیا فعال کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا میں آئندہ الیکشن میں حصہ لوں گا اور میں یہ الیکشن کس سیاسی پلیٹ فارم سے لڑوں گا اس بات کا فیصلہ اپنے خاندان اور ورکرز سے مشاورت کے بعد کچھ دنوں میں کرلوں گا ۔۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھیوں نے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، کچھ دن میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔واضح رہے کہ احمد رضا مانیکا عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ پیرنی کے سابق شوہر کے بھائی اور ان کے سابق دیور ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…