جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

شہبازشریف سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، وہ لندن کیوں گئے؟مجھے خدشہ ہے کہ شہبازشریف کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟چوہدری نثار نے پیش گوئی کردی

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی )شہبازشریف سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، وہ لندن کیوں گئے؟مجھے خدشہ ہے کہ شہبازشریف کے ساتھ کیا سلوک ہوگا؟چوہدری نثار نے پیش گوئی کردی-سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات سے ابہام دور نہیں ہوئے بلکہ ان میں اضافہ ہوا ہے،ملاقات کا مقصد اگر اداروں میں نرمی پیدا کرنا تھا تو میں ایک سال سے یہی بات کررہا ہوں، اگر یہ راستہ اختیار کرلیا جاتا تو

اس ملاقات کی ضرروت ہی نہ پڑتی۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت اور سپریم کورٹ کو شکوک شبہات دور کرنے کے لیے مل کر قدم اٹھانا چاہیے ۔چوہدری نثار نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات کا مقصد منفی امریکی بیانیے کی تشہیر ہے۔مجھے وزیراعظم اور امریکی نائب صدر کی ملاقات کا مقصد سمجھ نہیں آیا۔ ہمیں امریکی حکام کو یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ ہماری قیادت کو لیکچر دیں، یکطرفہ مسلط کردہ امریکی بیانیہ کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے لندن میں قیام سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، شہباز شریف صرف اپنی خرابی صحت کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں۔مجھے خدشہ ہے کہ شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ اور گنجائش نہیں دی جائے گی۔ پارٹی صدارت کے بعد انہیں کام کرنے کا مینڈیٹ دیا گیا تو کئی امور میں بہتری آسکتی ہے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…