گجرات(این این آئی)گھریلو تنازعے پر ایک شخص نے گھر کے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ گجرات کے علاقے بھدر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گھریلو تنازع پر گھر کے 5 افراد کو قتل کیا اور خود کو گولی مارلی۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی ہے جو نجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا۔ڈی ایس پی کھاریاں کے مطابق
ملزم کی بھابھی چندروز قبل بیٹی اور بیٹے کے ساتھ گجرات آئی تھی، ملزم نے ایک ہی پستول سے گھر کے تمام افراد پر فائرنگ کردی جس سے اس کی 7 سالہ بیٹی، ایک بھتیجی، 2 بھتیجے اور بھابھی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم کی بہن، بیوی اور ماں نے بھاگ کر جان بچائی۔پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا اور واقعہ کی تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔