کراچی(این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دماغ ماؤف کرکے جعلی نکاح کرنے والی خاتون عاملہ کو مقدمے کی نقول فراہم کر دیں ۔ ملزمہ پر آئندہ سماعت کے دوران فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دماغ ماؤف کرکے بلڈر وسیم سے جعلی نکاح کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے جعلی خاتون عاملہ نیہا کو پیش کیا گیا ۔ مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جعلی خاتون عاملہ نے بندش ختم کرنے کے بہانے میرے موکل وسیم کا دماغ ماؤف کرکے اسے پھنسایا اورپھر جعلی نکاح
نامہ بنا کر اسے اپنا شوہر ظاہر کیا ۔ عدالت میں بنوری ٹاؤن کے علماء کا فتوی بھی پیش کیا گیا ۔ علماء کے فتوے کے مطابق اگر دماغ ماؤف کرنے کا واقعہ درست ہے تو نکاح نہیں ہوا ۔ طلاق کی ضرورت نہیں بلکہ استغفار لازمی ہے ۔ دماغ ماؤف کرکے جعلی نکاح کرنے والی ملزمہ کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ عدالت نے مقدمے میں ملزمہ نیہا کو نقول فراہم کیں ۔ 9 اپریل کو آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ عزیز بھٹی میں دھوکہ دہی ، جعل سازی کے تحت مقدمہ درج ہے ۔