پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام سے لوٹ مار اوربدعنوانی ،معروف مذہبی شخصیت سمیت 19ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو( نیب) راولپنڈی نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام سے لوٹ مار اوربدعنوانی میں ملوث مضاربہ سکینڈل میں مفتی احسان الحق ، فیضی گروپ آف انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے19ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔نیب راولپنڈی اربوں روپے کےاس بڑے سکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے جس کا 10 فروری2014ء کو احتساب عدالت

اسلام آباد میں بدعنوانی کا ریفرنس دائرکیا گیا۔ نیب راولپنڈی کو اب تک اس سکینڈل کے 9584 متاثرین نے شکایات جمع کرائے ہیں۔ راولپنڈی بیورو نے اب تک 487.1 ملین روپے وصول کئے ہیں،14 جائیدادیں اور22گاڑیاں ضبط کی ہیں جس کی احتساب عدالت نے بھی توثیق کی ہے ۔ نیب احتساب عدالت میں مقدمہ کی موثرپیروی کررہا ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں مفتی محمد احسان الحق، محمد ابرارالحق، عبید اللہ، محمد معین اسلم، حافظ محمد نواز، واجد علی، حافظ مختارخان ، محمد اسامہ عباسی، عمیراحمد، محمد بلال آفریدی، ابراہیم الشوریم ، محمد اسامہ قریشی، سیف اللہ، نذیراحمد، محمد ادریس، عبدالمالک، ارشاد اللہ جان اور فضل سبحان شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے نیب راولپنڈی کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مضاربہ کیس میں لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں تیزی لائیں تاکہ اسے حقیقی متاثرین میں تقسیم کیا جاسکے۔ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…