منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

فاروق ستار کس اہم سیاسی جماعت میں شامل ہورہے ہیں؟یکم اپریل سے 28 مئی تک پاکستان میں کیا ہونے والا ہے؟’’سیاسی نجومی‘‘ نے بڑی بڑی پیش گوئیاں کردیں

datetime 31  مارچ‬‮  2018 |

خیرپور (این این آئی)سندھ کے سینئر صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اپریل سے 28 مئی تک ملک میں اہم فیصلے ہونے والے ہیں۔ وسان ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ملک میںاپریل کا مہینہ سیاست کے حساب سے اچھا نہیں ہوتا

کیوں کہ اپریل کے مہینے میں بھٹو صاحب کی شہادت ہوئی تھی ۔منظور وسان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر وزیراعظم سینٹ چیئرمین کو نہیں مانتا توشاہد خان کو وزیراعظم کون مانتا ہے۔وزیراعظم کو خود نواز شریف ہی وزیراعظم نہیں مانتا۔انہوں نے متحدہ پاکستان کے سربراہ سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار پی ایس پی میں شامل ہوجائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ بہادر آباد کے بھی کچھ رہنما پی ایس پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پرنہیں ہونگیں،کچھ لوگ انتخا بات کو روکنے کے لئے بہانا بناکر عدالت میں درخواستیں دائر کرینگے۔نیب پہلے تحقیقات کرے اس کے بعد نام میڈیا پر ظاہر کرے ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعظم کی ملاقات کوئی نیا ایشو نہیں ہے۔پہلے چیف جسٹس وزیراعظم ہاؤس آتا تھا اب وزیراعظم سپریم کورٹ آ رہے ہیں۔ملک میں اب ملاکہڑا تیار ہے بس الیکشن ہونے کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے لوگ سکون سے سوجایا کریں کیونکہ اب کراچی روشنیوں کا شہر بن چکا ہے۔پی ایس ایل کے بعد اب دورہ وویسٹ انڈیز بھی خیر سے گذر جائیگا۔اس موقع پر پی پی پی رہنما منور وسان،ھالار وسان اور شہریار وسان بھی موجود تھے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…