منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

میری تعریف میں یہ کام کیوں کیاگیا؟چیف جسٹس برہم، بڑا حکم جاری کردیا،کراچی میں روز بھی بیٹھنا پڑے تو بیٹھوں گا،دوٹوک اعلان

datetime 31  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی میں نکاسی آب منصوبوں کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے

اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ کچھ پیش رفت ہوئی ہے، انشااللہ یہاں 2 ماہ میں کچھ نہ کچھ کرلوں گا، کراچی میں روز بھی بیٹھنا پڑے تو بیٹھوں گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پوسٹرز لگانے والے ڈاکٹرز کو حکم دیا کہ مجھے پوسٹرز نظر نہیں آنے چاہئیں، میرے پوسٹرز فوری ہٹائیں، میری ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی میرا نام بھی نہیں لے گا۔کراچی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے حق میں پوسٹرز اور بینرز لگا دیئے گئے ہیں جن پر مختلف نعرے درج ہیں۔ عدل و انصاف فورم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ کون بدلے گا نظام ججز، فوج اور عوام۔ سیاست نہیں انصاف، عوامی حقوق کی جنگ ثاقب نثار تیرے سنگ۔ سندھ ڈاکڑرز فورم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں لکھا ہے کہ شکریہ چیف جسٹس، عوام کا حق صحت سیاست نہیں انصاف ہے۔ سندھ ڈاکڑرز فورم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں لکھا ہے کہ شکریہ چیف جسٹس، عوام کا حق صحت سیاست نہیں انصاف ہے



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…