پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

بابا رحمتے کی رحمت مجرموں کیلئے اورعوام کیلئے وہ بابا مصیبتے ہیں، راؤ انور نے 450بے گناہ افراد کو قتل کیا لیکن وہ دندناتا ہوا سپریم کورٹ گیا اور ۔۔! اہم سیاسی شخصیت نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ بابا رحمتے کی رحمت صرف قاتلوں اور مجرموں کے لئے ہیں، عوام کے لئے وہ بابا مصیبتے ہیں۔ راؤ انور نے 450بے گناہ افراد کو قتل کیا لیکن وہ دندناتا ہوا سپریم کورٹ گیا اور کسی کو اس کو پکڑنے یا ہتھکڑی ڈالنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ ملاکنڈ ڈویژن میں امن اور عسکریت پسندی کا خاتمہ یہاں کے عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ

ڈی ویپنائزیشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کا عمل بند کیا جائے، پشتون معاشرے میں اسے بے عزتی تصور کیا جاتاہے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں چیک پوسٹوں پر بچوں، خواتین، مریضوں اور معذوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ چیک پوسٹیں اتنی ہی ضروری ہیں تو اسے مقامی، ضلعی و تحصیل حکومتوں، عمائدین علاقہ اور سیاسی قیادت کے مشورے سے کم سے کم تعداد میں ان علاقوں میں بنائی جائیں جن کی عمائدین علاقہ اجازت دیں اور چیک پوسٹوں پر عوام کو سہولیات دی جائیں۔ سیکورٹی کے نام پرتذلیل اور تکلیف ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔امریکی ائیرپورٹ پر تلاشی دینے والے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے، یہ غلام ابن غلام ہیں۔ 03اپریل کو ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں صوبائی کابینہ بنائی جائے گی اور اس کے بعد اضلاع کی کابینہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفورڈ اکیڈمی بٹخیلہ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب سے جماعت اسلامی ملاکنڈ کے امیر مولانا جمال الدین، این اے آٹھ کے امیدوار شہاب حسین، سابق ایم این اے بختیار معانی، امیدوار حلقہ پی کے 18امجد علی خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ نوے لاکھ پاکستانی روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں، جن میں تیس لاکھ خیبر پختونخوا اور اکثریت ملاکنڈ ڈویژن کے لوگوں کی ہے ۔

اس وقت اوورسیز پاکستانی سعودی عرب، عرب امارات اور ملائیشیا میں بدترین مشکلات اور مصائب کا شکار ہیں لیکن مرکزی حکومت اور سفارتکار خواب غفلت میں پڑے ہیں۔ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ تھری بنانے کا مقصد سمال انڈسٹریز کا قیام تھا تاکہ ملاکنڈ ڈویژن کے بے روزگار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ حکومت یہاں صنعتیں قائم کرے تاکہ مشکلات کے باعث بیرون ملک سے واپس آنے والے اور

دیگر نوجوانوں کو ان کارخانوں اور صنعتی اداروں میں کھپایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی مشکلات کا شکار ہے، چور اور کرپٹ سیاستدان قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ذاتی جائیدادیں اور موروثیت کا گڑھ بن چکی ہیں، جو لوگ فری اینڈ فئیر الیکشن کی بات کرتے ہیں ان سے مطالبہ ہے کہ وہ پہلے اپنی جماعتوں کے اندرفری اینڈ فیئر الیکشن کرادیں ۔

صرف جماعت اسلامی میں مضبوط اندرونی جمہوریت ہے۔ ہم سیاست کو موروثیت اور باپ بیٹے و باپ بیٹی کے چنگل سے آزاد کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ علماء کا اتحاد پاکستان کے لئے خیر کا باعث ہے۔ 2018ء میں دینی جماعتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت قائم کریں گے ۔ صرف دینی جماعتیں امریکہ کیٍ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتی ہیں، دینی جماعتیں قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو واپس لائیں گی۔ صوبائی اور اضلاع کی کابینہ بنانے کے بعد چترال سے لے کر کراچی تک سیاسی کاروان چلائیں گے اور قوم کو متحد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…